عمران خان کے روبہ صحت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ نوازش علی شیخ

لالہ موسیٰ : عمران خان کے روبہ صحت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور دیگرنے عمران خان کے صحت مند ہونے پرریلوے روڈ آفس میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صحت مند ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹروں نے انہیں چلنے پھرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔اس خبر کے ٹی وی پر چلتے ہی تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما اور ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان ،حلقہ پی پی 112 کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید اکرام الرحمن ہاشمی۔

یونین کونسل 85/2لالہ موسیٰ کے سینئر نائب صدر حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ ،آفس انچارج غلام عباس بھٹہ اور دیگر نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں عمران خان صحت یاب ہو چکے ہیں اور عوام میں آچکے ہیںاور اپنے کارکنوں میں موجود ہیں انہوں نے ریلوے روڈ آفس لالہ موسیٰ میںلوگوں میں مٹھائی تقسیم کی۔