تحریک انصاف کا 21 ستمبر کو کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

Tehreek Insaaf

Tehreek Insaaf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ کور کمیٹی نے احتجاج کا دائرہ دوسرے شہروں میں پھیلانے اور وزیر اعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کے فیصلوں کی توثیق کی۔

عمران خان کے اتوار کو کراچی میں جلسے سے خطاب کی منظوری بھی دی گئی۔ اس سلسلہ میں پارٹی چئیرمین عمران خان 21 ستمبر کو کراچی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اسماعیل کو کراچی جلسے کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

کور کمیٹی نے تمام گرفتار کارکنوں کی رہائی تک حکومت سے مذاکرات معطل رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں کی بھرپور طریقے سے پیروی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملتان کے حلقہ این اے ایک سو انچاس کے ضمنی انتخاب میں شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی۔