عمران خان کے دھرنے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا دھرنا ختم کرنے کے لیے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

جسٹس شاہد بلال نے محمد اجمل نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کا لانگ مارچ اور دھرنا پاکستان کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش ہے جس سے ملک میں اس وقت انتشار کی سی کیفیت ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ہائی کورٹ ایک کمیشن تشکیل دے جو عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنے کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرے تاکہ قوم صورتحال سے آگاہ ہو سکے۔

ہائی کورٹ آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا جس کے مطابق درخواست ناقابل سماعت ہے۔ عدالت نے ہائی کورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ کسی بھی شہری کو پرامن احتجاج سے روکا نہیں جا سکتا۔