عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کیلئے پوری پارلیمنٹ کی ضمانت کی پیشکش

Parliament

Parliament

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کے لیے پورے پارلیمان کی ضمانت کی پیشکش کی گئی ہے۔ تجاویز 2 روز قبل سراج الحق اور قمر زمان کائرہ نے عمران خان کو پہنچائیں۔

تجویز میں کہا گیا ہے کہ عمران خان دھرنا ختم کریں، پارلیمنٹ سے ضمانت دلوائیں گے۔ تجویز میں مزید کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ عدالتی فیصلہ تصور ہو گا۔

دھاندلی ثابت ہوئی تو حکومت کو جانا ہو گا،اگر حکومت نے فیصلے کی خلاف ورزی کی تو پارلیمنٹ حکومت کے خلاف ہوگی اور اس وقت پوری پارلیمنٹ عمران خان کے ساتھ ہو گی۔ عمران خان نے تجاویز کو مثبت قرار دے کر ساتھیوں سے مشورے کا کہا ہے۔