عمران خان دھرنوں میں کم حاضری کا غصہ پولیس پر نہ نکالیں: پرویز رشید

 Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دھرنوں میں کم افراد کی حاضری کا غصہ پولیس افسران پر نہ نکالیں۔

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو اپنے کارکنوں کو حوصلہ دینا چاہیئے اور دھرنے میں کم لوگوں کے آنے کا غصہ پولیس والوں پر نہیں نکالنا چاہیے، پولیس کی کمانڈ آئین اور قانون کے تابع ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوسنے دینے والا لیڈر نہیں ہوتا، عمران ڈی آئی خان جیل توڑنے اور بزدلی دکھانے والوں کو جیل بھیجیں۔