عمران خان سپریم کورٹ میں‌ افتخار چودھری کے سامنے سر نہ جکھاتے تو مسئلہ حل ہو چکا ہوتا

Zardari

Zardari

بیجنگ (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان افتخار چوہدری کے آگے سپریم کورٹ میں سر نہ جھکاتے تو مسئلہ حل ہوچکا ہوتا۔

بیجنگ سے جاری ہونے والے بیان میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان 28 اگست دو ہزار تیرہ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے آگے۔

سر نہ جھکاتے تو مسئلہ حل ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر مذکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔