عمران خان، طاہر قادری پاکستان کے اندر عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں: چوہدری عبدالغفار

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) عمران خان، طاہر قادری اور چوہدری شجاعت اور شیخ رشید غیر ملکی قوتوں کے کہنے پر پاکستان کے اندر عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں مارچ اور دھرنوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے مٹھی بھر لوگ پورے پاکستان کو یر غما ل بنا نا چا ہتے ہیں پا کستان کے محب وطن اور غیور عو ام غیر ملکی ایجنسیو ں کے عزا ئم کو ناکا م بنا دیں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر چوہدری خالد سردار رہنما مسلم لیگ (ن) سابق ضلعی نائب ناظم نے مسلم لیگ(ن) پیرمحل سٹی کے ہنگامی اجلاس چوہدری عبدالغفار کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میا ں محمد نو از شر یف محب وطن لیڈر ہیں مسلم لیگ ن نے اپنے ایک سا لہ دو ر حکومت میں ریکا رڈ تعمیر وتر قی کروا ئی ہے ملکی اور عو امی مسا ئل پر قا بوپا یا گیا دہشتگر دی ،مہنگا ئی اور بے روزگا ری کے خا تمے کے لئے عملی اقدا ما ت کئے گئے پا کستا ن کے اندر معاشی اور اقتصا دی استحکا م آیا پا کستا ن مخا لف قوتو ں کو پا کستا ن کے اندر امن ،تر قی اور استحکا م پسند نہ ہے جنہو ں نے اپنے حوا ریو ں اور ایجنٹو ں کے زریعے پا کستا ن کے اندر عدم استحکا م پیدا کر نے کا پلا ن بنا یا ہے۔

رہنما مسلم لیگ(ن) محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم نے کہا کہ عمران خان،طاہرقا دری اورچوہدری شجا عت اور شیخ رشید نے پا کستا ن مخا لف قوتو ں کے ساتھ ملکر پلا ن تیا ر کیا تھا جس کے مطا بق عمرا ن اور قادر ی کا ایک ہی دن ما ر چ شرو ع کر نا اور ڈی چو ک میں اکٹھے ہو نے کا پہلے سے طے تھا پا کستا ن کے 18کروڑ عوام نے غیر ملکی ایجنٹو ں کے حوا ریو ں اور دھر نو ں میں شر کت نہ کر کے نا کا م بنا دیا ہے چوہدری عبد الغفار سینئر نائب صدر نے کہا کہ ہم میا ں محمد نواز شر یف کی کا ل کے منتظر ہیں قا ئد ین حکم دیں تو ہم مٹھی بھر غیر ملکی ایجنٹو ں کواسلا م آبا د سے اٹھا کر با ہر پھینک دیں مٹھی بھر لوگو ں کو 18کرو ڑ عوام کی تقد ییر سے کھیلنے کی اجا زت نہیں دیں گے۔ اسر ار احمد پھلوری جنر ل سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان سے ہم سب ہیں ، آزادی مارچ کو بربادی مارچ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے ۔”تاجر ٹیکس نہ دیں ، عوام بل روک لیں اور بیرون ملک پاکستانی زر مبادلہ نہ بھیجیں” ،یقین نہیں آتا کہ کوئی محب وطن پاکستانی یہ الفاظ ادا کر سکتا ہے عمران خان دھرنے کی ناکامی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں چوہدری امان اللہ نے کہاکہ بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سول نافرمانی کی کال یکسر مسترد کرنے پر تاجر برادری، صنعتکاروں سمیت پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے محبت کرنے والے کسی ایک بھی فرد نے سول نا فرمانی کے اعلان کی حمایت نہیں کی ۔تحریک انصاف کے مطالبات سنے کے لئے حکومت تیار ہے تو وہ بات چیت نہیں کررہی ۔ پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں ایک بار پھر صف آراء ہیں۔ حکومت بائی کوپاس کرنے کی کوشش کرنیوالوں کے سامنے صف سکندری بن کرکھڑے ہیں۔جنرل سیکرٹری فرحان شبیر نے کہا اسلامی جمہوریہ پا کستان میں مادر پیدر آزاد معاشرے کی تشکیل کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔غیر اسلامی رسومات کو پروان چڑھا کر یہود و ہنو دکو خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کسی ڈانس بھنگڑے والے دھرنے اور جمہوریت کی ضرورت نہیں۔مخلوط ڈانس میوزک اور بے پردہ خواتین کی نام نہاد جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں۔ رقص و سرور کی مجلس سے پا کستان کی حقیقی نظریاتی بنیادوں کو کمزور اور اسلامی روایات کو مسخ کیا جا رہا ہے مشتا ق احمد سعیدی نے کہاکہ بعض عناصر غیر ملکی ایجنڈے پر ملک کے اندر افراتفری اور انتشار پیدا کرکے جمہوریت کو کمزور کرنے کے راست پر گامزن ہیں۔ملک میں جمہوریت کی باتیں کر نے والے پہلے اپنی پارٹی میں جمہوریت لائیں۔ دو لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر پاکستانی ریاست کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں لیکن محب وطن پاکستانی ایسا نہیں ہونے دیں گے، چوہدری طارق نے کہاکہ موجودہ حالات میں ملک انقلابوں کا متحمل نہیں ۔

آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے نام پر ملک بچاو ایجنڈا کی آ ڑ میں ملک کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے کرسی کی جنگ میں اور وزارت عظمیٰ کی خواہش لیے عوام کو بیو قوف بنا کر سڑکوںپر ذلیل و خوار کیا جا رہاہے خان عبدالغفار خان نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے بڑی قربانیاں دے کروطن عزیزحاصل کیاتھا ہم ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک پاکستان کی خاطراپنے ذاتی اختلافات بھلاکرپاکستان کادفاع مستحکم اورمضبوط بنانے کے لئے میاں برادران کاساتھ دیں اس موقع پر کارکنوں کی کیثر تعداد موجود تھی۔

Chaudhry Abdul Ghaffar

Chaudhry Abdul Ghaffar