عمران خان اور طاہرالقادری خواتین اور بچوں کے بغیر ریڈ زون میں داخل ہو کر دکھائیں، سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری اور عمران خان خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا رہے ہیں یہ لوگ خواتین اور بچوں کو جانے دیں پھر ریڈ زون میں آکر دکھائیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو ایک ہی کام ہے، ایک بیٹھے تو دوسرا شروع ہوجاتا ہے تاہم چند دن مزید دھرنے والوں کے چال چلن دیکھ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کمزوری یہ ہے کہ انہوں نے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے یہ لوگ خواتین اور بچوں کو جانیں دیں پھر ریڈ زون میں آکر دکھائیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیلاب پر سیاست کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے، عمران خان خیبرپختونخوا میں سیلاب زدگان کی مدد کریں انہوں نے صوبائی حکومت کو مفلوج بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے بعد فوج اپنا کردار آئین اور قانون کے مطابق ادا کر رہی ہے جبکہ اداروں میں تصادم نہ ہونے سے چوہدری برادران کو مایوسی ہوئی ہوگی۔

وزیرریلوے نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کی رضا مندی سے مؤخر کیا گیا تاہم دورے کے التوا کا سبب بننے والے شرم کریں۔