عمران خان طالبان کی دہشت گردی پر خاموش رہتے ہیں، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہےکہ عمران خان وہ لیڈر ہے جو طالبان کی دہشت گردی پر خاموش رہتا ہے۔ ان کی بہادری دہشت گردوں کے سامنے غائب ہو جاتی ہے۔ وہ تو دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے جنازے میں بھی شرکت سے ڈرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں ہے کہا کہ عمران خان کی بڑھک آج تک دہشت گردوں کو سنائی نہیں دی۔ عمران ان ڈرون کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کرتے جو دہشت گرد پاک فوج اور عوام پر خود کش کی صورت میں پھینکتے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان امریکا جا کر ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا دیں۔ وہاں جا کر عمران خان کی زبان بند ہو جاتی ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آج تک یہ دکھ ہے کہ نواز شریف نے یو این میں کشمیر کا مقدمہ کیوں لڑا۔

پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کا دشمن وہ بھی ہے جو اپنی سیاست سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے صدر نے بھارت کا دورہ کیا مگر عمران خان کی وجہ سے پاکستان نہ آ سکے۔ عمران ایک نادان دوست ہے جو اپنے گھمنڈ اور نالائقی کے سبب اس ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ کراچی میں کچی شراب پینے سے شہر میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کچی شراب پینے سے 4افراد کی حالت غیر ہے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔