عمران خان آج لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں

Imran Khan

Imran Khan

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے لندن میں اپنا قیام مختصر کرتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ تیس جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیش نظر کیا ہے۔ عمران خان صدارتی الیکشن میں اپنا امیدوار اتارنے یا کسی جماعت کی حمایت کا فیصلہ بھی کرینگے۔ عمران خان اپنے طبی معائنے کیلئے لندن گئے تھے۔