عمران خان واپڈاکےکوالیفائیڈ ڈیفالٹراورجھوٹ کے سوداگر ہیں،سعدرفیق

Khwaja Saad Rafiq

Khwaja Saad Rafiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک طرف اسمبلی سے استعفے ، دوسری طرف ملتان کے ضمنی الیکشن میں شرکت ، یہ تحریک انصاف کا دوغلاپن ہے۔ عمران خان نفرت اور جھوٹ کے سوداگر ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ دوسروں پر بغیر ثبوت ڈیفالٹر کا الزام لگانے والے عمران خود واپڈا کے کوالیفائیڈ ڈیفالٹر ہیں، جھوٹ اور نفرت کی فصل بونے والے عمران خان کو اسے کاٹنا بھی پڑے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ “اسٹیٹس کو” کی علامات خود عمران خان کے گرد جمع ہیں، دھرنا قیادت 2 ماہ سے اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہے۔