عمران خان کے زخمی ہونے پر کھلاڑیوں کا اظہار ہمدردی

Shaid Afridi

Shaid Afridi

فاتح کپتان عمران خان کو کرکٹ کے میدان سے علیحدہ ہوئے اکیس سال ہو گئے، ان کے زخمی ہونے پر کھلاڑیوں نے ان سے اظہار ہمدردی کیا۔لاہور میں جلسے کی لفٹ سے گر کر زخمی ہونے پر ماضی کے اسٹار عبدالقادر اور سابق کپتان انضمام الحق شوکت خانم اسپتال عیادت کے لئے پہنچ گئے۔

گگلی ماسٹر نے جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ بوم بوم آفریدی بھی عمران خان سے اظہار ہمدردی میں پیچھے نہ رہے، اسپتال پہنچنے پر دنیا نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خبر سن کر ایسا لگا کہ ان کا دل ہی نکل گیا ہو۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بیٹسمین برائن لارا نے ٹوئٹر پر فاتح کپتان کے لئے پیغام میں لکھا کہ انہی اس خبر سے سخت پریشانی ہوئی۔ عمران خان کی جلد صحتیابی کی وہ دعا کرتے ہیں۔ میڈرڈ میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران اعصام الحق نے اپنے پیغام میں اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔