عمران دھرنا ختم کر کے آئی ڈی پیز کے پاس جائیں، طاہر اشرفی

Tahir Ashrafi

Tahir Ashrafi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر دھرنا ختم کر کے سیلاب زدگان اورآئی ڈی پیز کے پاس جائیں۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دھرنے کے خاتمے کے لیے اگر یہ لوگ علما کی بات مانتے ہیں تو وہ تمام مکاتب فکر کے علماء کو ان کے پاس لے جانے کو تیار ہیں۔

اگر یہ لوگ دھرنے کے خاتمے کے لیے نہیں مانتے تو انہیں ایک سال تک بیٹھے رہنے دیں، پھر ایک سال کے بعد جانے کا کہیں تو حکومت ان سے کہے کہ ابھی نہ جائیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ عالمی داروں میں کام کرنے والے نہیں چاہتے کہ پاکستان میں پولیو ختم ہو۔