سانحہ ماڈل ٹاؤن، پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے استعفے کیلئے قرار داد جمع

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعلیٰ کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی ہے جبکہ رانا ثناء اللہ ایک بار پھر کہتے ہیں سانحہ صرف موقع پر موجود انتظامیہ اور پولیس کی مس ہینڈلنگ کا نتیجہ ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد اپوزیشن لیڈر محمودالرشید نے جمع کروائی ہے۔ دوسری جانب جب رانا ثناء اللہ وزارت سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی دفعہ پنجاب اسمبلی پہنچے تو ارکان پنجاب اسمبلی نے اسمبلی کے باہر آکر ان کا استقبال کیا، لیکن میڈیا کے سامنے رانا ثناء اللہ بالکل بدلے ہوئے نظر آئے اور جارحانہ انداز کی بجائے مصالحت کے جملے بولتے رہے۔

رانا ثناء اللہ کی جگہ وزیر قانون بننے والے رانا مشہود کو وزارت کے ساتھ ساتھ رانا ثناء اللہ کے طنزیہ جملوں کا استعمال بھی آگیا اور طاہر القاداری کی جانب سے اپنی جرابیں بھی ساتھ لیکر آنے کے بیان پر طنز کے تیر برساتے رہے۔ اسمبلی کے باہر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گرما گرم بحث کے دوران ایوان میں پنجاب کے مالی سال 15-2014ء کے بجٹ کی منظوری دے دی۔