وزیر اعظم کی زیرصدارت آئی ڈی پیز کی صورتحال پر اجلاس

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت آئی ڈی پیز کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ، وزیر اطلاعات پرویز رشید، گورنر خیبر پختونخوا پرویز خٹک اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز اورڈی جی آئی ایس پی آربھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ڈی پیز کو ہر ممکن عزت واحترام کے ساتھ سہولتیں فراہم کی جائیں اور آئی ڈی پیز کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی۔