آمدن سے زائد اثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ، حمزہ شہباز آج نیب میں طلب

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

لاہور (جیوڈیسک) نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو آج نیب میں طلب کر رکھا ہے۔

نیب نے حمزہ شہباز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے اور انہیں اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کیا گیا تھا جس میں لیگی رہنما کو صبح ساڑھے 9 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہناہے کہ حمزہ شہباز پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، انہیں اپنی صفائی میں دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ نیب کی تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ حمزہ شہباز اس سے قبل بھی اسی کیس میں نیب میں پیش ہوچکے ہیں تاہم وہ گذشتہ پیشیوں پرنیب ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے تھے جس کے باعث انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز، آمدن سے زائد اثاثوں اور صاف پانی کیس میں عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے جب کہ انہوں نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔