انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع

Income Tax

Income Tax

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں9 اگست تک مزید توسیع کر دی ہے۔

دوسری جانب ٹیکس ایئر 2018کے گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد22 لاکھ 81ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔