آزاد صحافت کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، عقیل خان سینئر نائب صدر سی سی پی

لاہور : کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے کہا ہے کہ آزاد صحافت کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان جو پچھلے سال صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک میں دسویں نمبر پر تھا آج آٹھویں نمبر پر آگیا۔

عقیل خان نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو مکمل تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ولی بابر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس کے قاتل آج تک گرفتار نہ ہوسکے۔ ہر دن صحافیوں کو دھمکیاں ملتی رہتی ہے مگر ان کو تحفظ کوئی نہیں دیتا۔

سینئرنائب صدر عقیل خان نے کہا کہ کالمسٹ اپنی تحقیق کے بعد تجزیہ پیش کرتے ہیں مگر وہ جس کے خلاف ہوجائے وہ ہی کالمسٹ کو دھمکیاں دینے شروع کردیتے ہیں۔ کچھ لوگ تو صحافت کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا قلم حق بات کہنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا خواہ ہماری جان ہی کیوں چلی جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صحافت کے عالمی دن کے موقع پر جمبر پریس کلب میں منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ پروگرام میں تحصیل بھر کے صحافیوں نے شرکت کی۔