دہشت گرد انتخابی مہم میں حملوں کا منصوبہ بنا رہے تھے، پولیس

Police

Police

لاہور(جیوڈیسک) پولیس نیانتخابی جلوسوں کے دوران تخریب کاری کی پلاننگ کرنے والے پندرہ دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا۔الیکشن مہم کیدوران خیبر پختونخوا،سندھ میں بم دھماکوں کیپے در پے واقعات کیبعد لاہور پولیس نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈان کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز لاہور ذوالفقار حمید نے دنیا نیوزکو بتایا کہ چند روز میں پندرہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور انکی نشاندہی پر مز ید چھاپے ماریجارہے ہیں۔