آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی

 Tassaduq Hussain Jilani

Tassaduq Hussain Jilani

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا مطلب ایک دوسرے کے حق کو تسلیم کرنا ہے جبکہ آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان سمیت بار کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ ملک میں جمہوری کلچر کے فروغ کی ضرورت ہے، بار اور بینچ کا آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ہے جبکہ بار نے آزاد عدلیہ کے لئے درخشندہ کردار ادا کیا ہے۔

چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی نے کہا کہ آزاد علیہ کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں، جمہوریت کا مطلب ہی ایک دوسرے کے حق کو تسلیم کرنا ہے جبکہ عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلوں سے انتظامیہ اور پارلیمنٹ کی رہنمائی کی ہے۔