آزاد کشمیر کے سب سے بڑے کشمیر پریس کلب میرپور میں فوزیہ عندلیب نے پہلی خاتون ممبر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

میرپور (رپورٹ، این این اے)آزاد کشمیر کے سب سے بڑے کشمیر پر یس کلب میرپور میں فوزیہ عندلیب نے پہلی خاتون ممبر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔فوزیہ عندلیب ہاشمی نے اسلامیات میں ماسٹر کر رکھا ہے ۔فوزیہ عندلیب FMریڈیو ،مختلف قومی اخبارات اور نجی ٹی وی میں بطور تعلیمی رپور ٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

فوزیہ عندلیب ہاشمی نے کہا کہ کشمیر پر یس کلب جیسے باوقار ادارہ نے ممبر شپ دے کر حوصلہ افزائی کی ۔صحافت مقدس شعبہ ہے ۔مردوں کی طرح پڑھی لکھی خواتین کو اس شعبہ میں آنا چاہیئے تاکہ معاشرے میں پسی ہوئی خواتین کی آواز بن سکیں۔