آزاد کشمیر کی خبریں 20-03-2013

بھارت اسلام اور پاکستان کا ازلی دشمن ہے:حافظ عبدالرئوف
بھمبر(جی پی آئی)بھارت اسلام اور پاکستان کا ازلی دشمن ہے قیام پاکستان کے دوران ہجرت کرنیو الوں کا قتل عام ہو یا پاکستان کے دو ٹکڑے کرنے کا واقعہ بابری مسجد کی شہادت ہو یا کشمیر میں ظلم وستم اور کشمیریوں کی نسل کشی ،سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ اور ہندوستان کے اندر مسلمانوں پروحشیانہ ظلم وستم جیسے لا تعداد واقعات کھلی کتاب کی طرح بھارت کی مکرہ اور گھناؤنی ذہنیت کی عکاسی ہے بھارت سے دوستی کسی صورت قبول نہیں بھارت کو موسٹ فیورٹ کنٹری قرار دیناشہداء کے لہو کیساتھ غداری ہے اسلام نے ہمیں جہاد کا درس دیا لیکن آج ہم میں جہادی جذبے ختم ہو جانے کے باعث مسلمان زوال پذیر ہیں اسلام کی عظمت اور مسلمان کی عزت جہاد میں
ہے مذاکرات میںنہیں ان خیالات کااظہار چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف نے جماعت الدعوةضلع بھمبر کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ ملٹی میڈیا بریفنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کے قیام پاکستان سے پہلے اسلام اور مسلمانوں اور بعد ا زقیام پاکستان پاکستان کیخلاف مکروہ اور گھناؤنے عزائم چلے آہے ہیں ہندوستان نے پاکستان کے قیام کو دل سے تسلیم نہ کیا اور قیام پاکستان کے بعد اسلام اور پاکستان کیخلاف کھل کر اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کودولخت کرنے سمیت بابری مسجد کو شہید ،سمجھوتا ایکسپریس میں آگ لگا کر مسلمانوں کو زندہ جلانے اور ہندوستان کے اندر مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم اور سب سے بڑھ کر ہندوستان کی 7لاکھ افواج کی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے اور ہمارے حکمران اسلام اور پاکستان کے ازلی دشمن سے دوستی کے تانے بانے بن رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ اور انکے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے واضح کر دیا کہ کافر مسلمانوں کے بد ترین دشمن ہیں اور آج ہم نے اپنے رب اور رسول رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فرمان کو پس پشت ڈال کر کفارکیساتھ دوستی کی پینگے بڑھا رکھی ہیں کبھی تجارت ،کبھی ثقافتی تحائفوں اور کبھی بیک ڈور ڈپلومیسی اور کبھی ویزوں میں نرمی کرکے دوستی بڑھانے کے حربے اختیار کیے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ یہی وہ غیر مسلم ہیں جنہوں نے توہین رسالت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم جیسی گھناؤنی حرکت کی اور آج تک یوٹیوب پراسلام کیخلاف غیر اخلاقی مواد ختم نہ کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزار ی میں مصروف ہیں کافر مسلمان کی ترقی اور فائدے کو برداشت نہیں کر پا رہے اور مسلسل مسلمانوں کیخلاف زہر اگھل رہے ہیں اور اپنا بے ہودہ کلچر مسلمانوں میں منتقل کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی دہشتگرد قوم پرست تنظیمیں بھارت کے اندر اور کشمیر ،بلوچستان اور کراچی کے اندر دہشتگردانہ کارروائیاں کررہی ہیں لیکن صد افسوس کہ ہمارا حکمران طبقہ اور میڈیا ہمیں اصل حقائق سے گمراہ کررہا ہے اور بھارت کو موسٹ فیورٹ کنٹری قرار دینے کا دن رات راگ الاپ رہے ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہاکہ کشمیر کی جنگ میں ہم اپنے ہی حکمرانوں کی سازش کا شکا رہوئے اور
کشمیر کی جیتی ہوئی جنگ ہار گئے لیکن ہم نے اپنے رب اور رسول ۖ کے حکم پر جہاد جاری رکھنا ہے کشمیر جہاد سے ہی آزادہو گا اور کشمیریوں کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول بالآخر ختم ہو گی کشمیر میں آزادی کی تحریک آج بھی مضبوط اور منظم ہے بھارت کیطرف سے کشمیر میں ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور کشمیریوں کو تاحیات غلام رکھنے کا اور بھارت کی طرف سے پاکستا ن کا پانی روک کر پاکستان کو خاکستان بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ہم جہاد سے بھارت کی کمر توڑیں گے اور جہاد سے ہی بھارتی سورماؤں اور دنیا کے دیگر کافروں کی طرف سے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا بدلہ لیں گے انشاء اللہ جہاد قیامت تک جاری رہے گا امت مسلمہ کی عزت و قار کا راز بھی جہاد میں ہی مضمر ہے اس موقع پر تقریب میں پردہ سکرین پروجیکٹرپر عالم اسلام کی تازہ صورتحال اور بھارت کی طرف سے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی ویڈیوبھی دکھائی گئی تقریب سے بھائی ابو شعیب اور سٹی بھمبرکے نگران ابو اسامہ نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی حقوق کا تحفظ اور عوامی خدمت پیپلزپارٹی کا طرہ امتیاز ہے :چوہدری محمد یونس
بھمبر(جی پی آئی)عوامی حقوق کا تحفظ اور عوامی خدمت پیپلزپارٹی کا طرہ امتیاز ہے پاکستان کے اندر جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی نے قیمتی قربانیاں دی کسی اور نے نہیں دی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں عوامی حقوق کے تحفظ اور تحریک آذاد ی کشمیر کیلئے انکی گراں قدر خدمات ہیں کارکنا ن پیپلزپارٹی پاکستان کے اندر جماعت کی کامیابی کیلئے کردار ادا رکریں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر جمہوریت کو اصل ٹریک پر لانے اور 5سالہ آئینی مدت پوری کروانے کا تمام تر کریڈٹ صدر پاکستان محترم آصف علی زرداری کو جاتا ہے جنہوں نے انتہائی نامساعد اور مشکل حالات کے اندر بھی جمہوریت
کو ڈی ٹریک نہیں ہونے دیا جمہوریت کیخلاف ہونیو الی تمام سازشوں کو ناکام بنایا پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے 5سال مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے اندر صاف اور شفاف انتخابات کروانے کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے پاکستان کے اندر جمہوریت کی بحالی کیلئے پیپلزپارٹی کی سب سے زیادہ قربانیاں ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی کی بدولت پاکستان سے آمریت کا خاتمہ اورجمہوریت کا تسلسل قائم ہو اہے انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کا تحفظ اور عوامی خدمت پیپلزپارٹی کا طرہ امتیاز رہاہے پیپلزپارٹی نے جب اقتدار سنبھالہ تو پاکستان انتہائی نامساعد حالات سے دوچار تھا بیرونی اندرونی طور پر پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت نے انتہائی فہم و فراست سے ان تمام چیلنجز کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ انکے خاتمے کیلئے عملی قدامات اٹھائے پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میںجن منصوبوں کا آغاز کیا انکے نتائج آئندہ چند سالوں میں سامنے آئیں گے پیپلزپارٹی اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر الیکشن لڑے گی اور الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل کرکے نہ صرف وفاق بلکہ پنجاب کے اندر بھی حکومت بنائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پاکستان پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں پیپلزپارٹی عوامی حقوق کے تحفظ اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کی گراں قدر خدمات ہیں آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی کو الیکشن میں کامیابی دلوانے اور حکومت بنوانے میں موصوف کا بنیادی اور کلیدی کردار ہے پاکستان کے الیکشن کے اندر بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اہم رول ہو گا خاص کر پنجاب کے اندر پیپلزپارٹی کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی کی حکومت نے ریکارڈ تعمیروترقی کروائی ہے موجود وقت اختلافی باتیں کرنے کا نہیں بلکہ تمام پارٹی عہدے داران و کارکنان متحد اور منظم ہو کر پاکستان کے اندر پیپلزپارٹی کو کامیابی دلانے کیلئے کردار ادا کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے اندر بھی پیپلزپارٹی صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مکمل طور پر متحد و منظم ہے چھوٹے موٹے اختلافات کو پارٹی سطح پر حل کر لیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترمہ نگہت مبشر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھمبرکا وزٹ اساتذہ کی حاضری اور کلاسز کی چیکنگ کی امتحانی سنٹر کا بھی وزٹ کیا
بھمبر( جی پی آئی)ناظم اعلیٰ تعلیمات سکولز زنانہ محترمہ نگہت مبشر کا دورہ بھمبر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھمبرکا وزٹ اساتذہ کی حاضری اور کلاسز کی چیکنگ کی امتحانی سنٹر کا بھی وزٹ کیا وزٹ کے موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز میرپورڈویژن زاہدہ پروین،مسز شمیم آراء مرزا اسسٹنٹ ڈاریکٹرسکولز میرپور ،نذیر میر احمداسسٹنٹ ڈائریکٹرسکولزمظفرآباد،خانی زمان ایڈمن آفیسر نظامت تعلیم سکولز مظفرآباد ،خالدہ پروین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں بھمبر،جملہ پرنسپل صاحبات ضلع بھمبراور صدرمعلمات ثانوی مدارس بھمبربھی انکے ہمراہ تھے ناظم اعلیٰ تعلیمات سکولز زنانہ محترمہ نگہت مبشر نے خواتین اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواتین اساتذہ اپنے اداروں کے اندر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور سالانہ امتحانات کے اندر بہتر نتائج دکھائیں غیر حاضر اساتذہ اور سالانہ نتائج میں ناقص کارکردگی دکھانے والی خواتین اساتذہ کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر شعبہ تعلیم کے اوپر بجٹ کا بڑاحصہ خرچ کررہی ہے اساتذہ بھاری تنخواہیں وصول کررہے ہیں ہمیں اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری کیساتھ ادا کرنی چاہیے اور خود اپنے خاندان کو رزق حلال کھلانا چاہیے اساتذہ اپنی محنت اور کاکردگی سے عوام کا سرکاری اداروں کے اوپر اعتماد بحال کریںانہوں نے کہاکہ معاشرے کے اندر اساتذہ کا بڑا مقام ہے قوموں کو بنانے اور بگاڑنے میں اساتذہ کا بنیادی رول ہے آج جن ممالک نے ترقی کی ان ممالک کی ترقی اور کامیابی میں اساتذہ کی محنت اور دیانتداری شامل ہے انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی اور کامیابی اور آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے ہم اپنے پیشے کیساتھ مخلص ہو کر ایمانداری اور محنت سے کام کریں تو آنے والے وقت میں ہم بھی سر اٹھا کر جی سکتے ہیں اور ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر و استحصال اور غلامی کیخلاف ہماری مزاحمتی تحریک جاری رہنی چاہیے:کشمیر فریڈم موومنٹ
بھمبر(جی پی آئی)آزادی کی تحریکوں کو اگر عدالتی فیصلوں سے روکا جا سکتا تو دنیا میں شاید ہی کوئی قوم آزادہوتی ہندوستان کی برطانیہ سے آزادی اور پاکستان کے قیام کی جدوجہد کیا سلطنت برطانیہ روک سکی اسی طرح دنیا بھر میں آزادی حاصل کرنے والے ملک کیا عدالتی فیصلوں رک گئے مقبول بٹ شہید سے لیکر افضل گورو تک پھانسی پر لٹکنے والے حریت پسندوں کو سزا دیکر بھارت کشمیر کی آزادی کو روک سکے گا انشاء اللہ ایسا ممکن نہیں ہو گا ان خیالات کااظہار مرکزی قائد و سابق صدرکشمیر فریڈم موومنٹ چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ نے اووسیز راہنما کشمیر فریڈم موومنٹ راجہ محمدیونس کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں کیا انہوں نے کہاکہ حالات کتنے ہی نامساعد ہوں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر و استحصال اور غلامی کیخلاف ہماری مزاحمتی تحریک جاری رہنی چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں بر سر پیکار تمام گروپوں کو ہماری اخلاقی ،سیاسی ،سفارتی اور معاشی حمایت بھی جاری رہنی چاہیے آزادکشمیر کی سیاسی پارٹیوں اور برسراقتدار سیاسی پارٹی کے کردار اور اقتدار حاصل کرنے کیلئے اختیار کیے جانے والے سیاسی اقدامات اور خوشآمدی طرز عمل کی بھی پر زور مذمت کی اور آزادکشمیر میں بد انتظامی اور وسائل کے بے جا استعمال اور بد عنوانیوں کیخلاف بھی شعوری بیداری کی تحریک چلانے پر زور دیتے ہوئے با کردار اور ایماندار افراد کو خاموش رہنے کی بجائے بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے میدان عمل میں آناچاہیے انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین اور حکومت پر براجمان لوگ معاشی طورپر محفوظ ہیںیہی وہ لوگ ہیں جو سرکاری خزانے کی بند بانٹ کررہے ہیں معاشرے کا عام طبقہ آج بری طرح عدم تحفظ اور معاشی بدحالی سے دوچار ہے سکولز اور ہسپتال کاغذوں میں موجود ہیںلوگ تنخواہیں بھی لے رہے ہیں اسی طرح بجلی ،گیس،تیل ،اشیائے خوردونوش عام طبقے کی قوت خرید سے باہر ہو تے جا رہے ہیں اور ہم اپنے آپ کو کرپشن کے سامنے بے بس محسوس کرتے ہیں اس پر ظلم یہ ہے کہ ہمارے معاشرہ میں بد
عنوانی اس حد تک سرایت کر چکی ہے کہ اب ہماری اکثریت کرپشن کو برائی اس طرح تسلیم نہیں کر تی کیونکہ جس کو جہاں جتنا موقع ملتا ہے سرعام کرپشن کررہا ہے ہر کوئی رشوت کو برا کہتا ہے لیکن اس کیخلاف آواز نہیں اٹھاتا حکومت کرپشن میں اس حد تک ملوث ہے کہ حکومتی وزیر پر کشش عہدوں پر اپنے رشتہ داروں اور منظور نظر افراد کی تعیناتی کیلئے سرعام سفارش کرتے ہیں اسلیے ہمیں ملکر کرپشن کے خاتمہ کیلئے عوام کی سوچ کو بدلنے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے ہمیں کرپشن فری معاشرہ قائم کرنے کیلئے اپنے رویوں کو تبدیل کرنا ہو گا برائی اور اچھائی کی تمیز بحال کرنا ہو گی کیونکہ معاشرہ جب تک کرپشن کو ذہنی طور پر قبول کرتا رہے گا اس وقت سوسائٹی میں بدعوانی بھی رہے گی اس موقع پرمرکزی راہنما کشمیر فریڈم موومنٹ راجہ محمد یونس نے سعودی عرب میں مقیم کشمیریوں کی پریشانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہم ریاست جموں وکشمیر کو آزاددیکھنا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے بیوی بچے اور والدین جنکے بہتر شاندار مستقبل کیلئے ہم بیرون ممالک دن رات محنت مزدوری کررہے ہیں کہ وہ یہاں اچھی تعلیم حاصل کری سکیں علاج معالجہ کی سہولتیں انہیں میسر ہوں اور ایک پرامن ماحول ہمیں وہ عدم تحفظ کا شکار نہ ہو جیسا معاشرہ چاہیے موجودہ صورتحال میں ہم ہر وقت پریشانی سے دوچار رہتے ہیں اس موقع پر مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ،کشمیر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین چوہدری ظفر اقبال دھمیال ،مرکزی راہنما سلیم اکبر جرال اورکارکنان موومنٹ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PSFضلع بھر کے کارکنان کا شدید احتجاج
بھمبر( جی پی آئی)پیپلزپارٹی کی حکومت اور پارٹی کی ریاستی قیادت کی طرف سے PSFضلع بھمبر کے کارکنان کو دو سال سے مسلسل نظرانداز کرنے پر شدید احتجاج 2ماہ کے اندر ایڈجسٹ نہ کیا گیا تو ضلع بھمبر PSFکے کارکنان و عہدیداران پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہو جائیںگے اور پارٹی کی ریاستی قیادت
کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرینگے تفصیلات کیمطابق پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے کارکنان و عہدیداران کا ایک اہم اجلاس PSFکے جنرل سیکرٹری علی عمیر کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں PSFضلع بھمبر ،تحصیل بھمبر ،برنالہ اور سماہنی کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں PSFضلع بھمبر کے کارکنان کو حکومت آزادکشمیر اور پیپلزپارٹی کی ریاستی قیادت کی طرف سے گزشتہ دو سالوں سے مسلسل نظر انداز کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت اور پارٹی قیادت نے ضلع بھمبر PSFکے کارکنان کو 2ماہ کے اندر اندر ایڈجسٹ نہ کیا تو ہم احتجاجاً اپنی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دینگے اور پارٹی قیادت کی طرف سے نظرانداز اور استحصال کرنے پر احتجاجی تحریک شروع کرینگے اجلاس میں آرگنائزر عاطف مجید ،راجہ کاشف،راجہ ثاقب ،واجد جٹ،عدنان چوہدری ،احسان چوہدری،عرفان جٹ،چوہدری اعجاز کے علاوہ تحصیل اور ضلع کے عہدیداران سمیت دیگر نے شرکت کی۔