آزاد کشمیرکی خبریں 09.04.2013

دونو سرباز بھمبرمیں جیولر کو لوٹنے کی کوشش میں رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش جاری

بھمبر(جی پی آئی)دونو سرباز بھمبرمیں جیولر کو لوٹنے کی کوشش میں رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش جاری تفصیلات کیمطابق دو نوسر باز مرزا شاہد محمود ولد فضل حسین ساکن سدھیڑی سماہنی ،راجہ کاشف مصطفی ولد مصطفی سلطان ساکن راولپنڈی نے گزشتہ روز بھمبرمیں عبدالرزاق جیولر کی دوکان میں داخل ہوئے جن میں سے شاہد محمود نے برقعہ پہن کر لڑکی کا روپ دھار رکھاتھا انہوں نے جیولر سے کہاکہ وہ زیور خریدنا چاہتے ہیں اسی دوران جیولر کو شک گزارا کہ برقعہ کے اندر بھی مرد ہی ہے جس پر اس نے اپنے بیٹے کو فون کیا اور گھر بلوایا بیٹے کا ملازم گھر پہنچا تو برقعہ پوش شخص بھاگ کر بلال مسجد کے واش روم میں گھس گیا جسے بعد ازاں پکڑ لیا اور دونوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا معلوم ہو اہے کہ دونوں نوسرباز جیولر کو بے ہوش کرکے زیورات لوٹنا چاہتے تھے نوسربازوں سے بے ہوش کرنے والی اشیاء ٹیپ ،روئی ،دوائی ،دو چھریاںاورچرس بھی برآمدہوئی ہے پولیس تھانہ بھمبرنے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وارڈ نمبر 10نئی آبادی مکہال کے رہائشی10روز سے پانی نہ آنے کی وجہ سے شدیدپریشانی میں مبتلاء
بھمبر(جی پی آئی)وارڈ نمبر 10نئی آبادی مکہال کے رہائشی10روز سے پانی نہ آنے کی وجہ سے شدیدپریشانی میں مبتلاء وزیر ہاؤسنگ پانی کی ترسیل بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کریں شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ 10سے نئی آبادی مکہال کے رہائشی پانی سے محروم ہیں پانی نہ ہونے کی وجہ سے کئی نمازی وقت پر نماز ادا نہیں کر سکتے جبکہ بچوں ،بوڑھوں اور بڑوں کو شدید ذہنی کوفت اٹھانا پڑ رہی ہے مکہال کے رہائشی پینے کیلئے دوردراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں شہریوں نے وزیر ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ چوہدری پرویز اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبرمیں پانی کی ترسیل کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ آفیسران کو ہدایات جاری کریں تاکہ عوام علاقہ میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر مال چوہدری علی شان سونی کے بھائی پیپلزپارٹی کے راہنماحاجی محمد ادریس ایک ہفتہ کے مختصر دورہ پر دوبئی پہنچ گئے
بھمبر(جی پی آئی)وزیر مال چوہدری علی شان سونی کے بھائی پیپلزپارٹی کے راہنماحاجی محمد ادریس گزشتہ روز 1ہفتہ کے مختصر دورہ پر دوبئی پہنچ گئے ہیں دوبئی ایئرپورٹ پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا اپنے مختصر دورے کے دوران وہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے ملاقات کرینگے اورمختلف تقریبات میںشرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے تمام ادارے کرپٹ ہو چکے ہیں:چوہدری مختار احمد
بھمبر (جی پی آئی)پاکستان کے تمام ادارے کرپٹ ہو چکے ہیں جبکہ سیاستدان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں تعلیم ،صحت اور انصاف پوری دنیا میں فری جبکہ پاکستان میں اس پر لاکھوں روپے خرچ ہو تے ہیں پاکستان کے اندر مخلص اور محب وطن کارکنوں اور لیڈروں کی شدید کمی ہے صحافت پیغمبری پیشہ ہے اگر اس کو خلوص نیت ایمانداری اور خدمت کے جذبہ کے تحت اختیار کیا جائے تو اس کو ملک و قوم کی بہتری کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کااظہار معروف سیاسی و سماجی راہنما وکوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزادکشمیر برائے ناروے چوہدری مختار احمد آف پتھو رانی نے گزشتہ روز کشمیر پریس کلب بھمبرمیں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے اندرتعلیم ،صحت اور انصاف فری ملتا ہے جبکہ پاکستان کے اندر آج بھی تعلیم ،صحت مہنگی جبکہ انصاف مشکل سے ملتا ہے اور ان پر لاکھوں روپے خرچ ہو تے ہیں بد قسمتی سے پاکستان میں تعلیم ،صحت اور انصاف پر کوئی حکومت توجہ نہیں دے رہی جسکی وجہ سے ہمارا ملک ترقی کرنے کی بجائے دن بدن زوال کی طرف جارہا ہے غریب اور بے بس لوگ صحت لی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سسک سسک کر مر رہے ہیں جبکہ سیاستدانوں کا علاج غریب عوام کے پیسے سے دنیا کے اعلیٰ ہسپتالوں میں ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر انصاف حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے جس شخص کا کوئی عزیز رشتے دار قتل ہو جاتا ہے اسے تھانوں کچہریوں میں جانے کیلئے کم از کم 20سے 25لاکھ روپے کی ضرورت پڑتی ہے اس کے باوجود پاکستان کے پیچیدہ قانون کی وجہ سے ملزمان سزاسے بچ جاتے ہیں پاکستان میں انصاف نہ ہونے کی وجہ سے جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کو روکنا بحیثیت مسلمان و قوم ہمارا فرض ہے ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تمام ادارے کرپٹ ہو چکے ہیں اورسیاستدان نہ عوام سے اور نہ ہی ملک سے مخلص ہیں سیاستدان اپنے مفادات اور اقتدار کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں پاکستان کے اندر مخلص اور محب وطن سیاستدانوں اور کارکنوں کی شدید ترین کمی ہے جس قوم کے لیڈر اپنے وطن اور عوام کیساتھ مخلص ہوتے ہیں وہ ملک ترقی کی منازل طے کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر سیاستدان اور عوام 50فیصد خلوص نیت سے کام کریںتو ملک کے اندر بہتری و تبدیلی لائی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ مجھے پروٹوکول کا کوئی شوق نہیں عہدے کارکنوں کیلئے آزمائش ہو تے ہیں میں ذاتی مفادات اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے علاقے کی خدمت کرنا چاہتاہوں اور اس کیلئے ایک این جی او بھی لانچ کررہا ہوں علاقے کے لوگ میرے ساتھ تعاون کریں تو ہم اپنے علاقے میں بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ شعبہ صحافت انتہائی مقدس اور پیغمبری پیشہ ہے اگر صحافت خلوص نیت ،ایمانداری اور خدمت کے جذبے کے تحت کی جائے تو ملک اور قوم کی بہتری کا ذریعہ بن سکتی ہے آزادکشمیر اور پاکستان کے صحافی انتہائی مشکل اور نامساعد حالات میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں آج ملک کے اندرتھوڑی بہت جو تبدیلی نظر آرہی ہے اس کے اندر میڈیا کا بنیادی رول ہے صحافتی فرائض سرانجام دیتے ہوئے کئی صحافی شہید ،زخمی اور تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں صحافی معاشرے کے اندر عام آدمی کی آوازکو حکومتی ایوانوں تک پہنچا رہا ہے کشمیر پریس کلب بھمبرنے انتہائی مثبت ،بامقصد ،تعمیری اور اصلاحی صحافت کو فروغ دیا ہے آج بیرون ممالک میں مقیم لوگوں کو اپنے ضلع اور علاقہ سے با خبر رکھنے اور رونما ہونے واقعات سے با خبر رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے معاشرے کی بہتری اور انسانیت کی بھلائی کیلئے کشمیر پریس کلب بھمبرکیساتھ بھرپور تعاون کرینگے انہوں نے کشمیر پریس کلب کیلئے 25ہزار روپے نقد دینے کا اعلان بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرسچن کالونی بھمبرمیں جیزز لورز ویلفیئر سوسائٹی اور الفضل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام غریب طالبعلموں میں سٹیشنری تقسیم کی
بھمبر(جی پی آئی)کرسچن کالونی بھمبرمیں جیزز لورز ویلفیئر سوسائٹی اور الفضل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام غریب طالبعلموں میں سٹیشنری تقسیم کی گئی تقریب میں اہل علاقہ اور معززین نے بھرپور شرکت کی تفصیلات کیمطابق کرسچن کالونی بھمبرمیں جیزز لورز ویلفیئر سوسائٹی اور الفضل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں غریب طالبعلموں میں سٹیشنری تقسیم کی گئی اس موقع پر تعلیمی میدان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو خصوصی انعامات بھی دیے گئے تقریب میں شریک شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے فلاحی تنظیم کی اس کاوش کو خوب سراہا اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی تقریب سے وسیم عنایت ،بابو سیمن ،خرم شہزاد ،سہوترہ اور مسکین انجم نے خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شکیل انجم ساون نے سرانجام دیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلطان یوتھ فورس کے صدر چوہدری حیدر علی کاشر مظفرآباد کا دورہ کرکے واپس بھمبر پہنچ گئے
بھمبر(جی پی آئی)سلطان یوتھ فورس کے صدر چوہدری حیدر علی کاشر مظفرآباد کا دورہ کرکے واپس بھمبر پہنچ گئے صدرسلطان یوتھ فورس نے مظفرآباد دورہ کے دوران نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے تفصیلات کیمطابق صدرسلطان یوتھ فورس چوہدری حیدر علی کاشر نے بھمبر کے نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے مظفرآباد کا دورہ کیا اور انکے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اور نوجوانوںکی
ایڈجسٹمنٹ کیلئے وزراء سے ملاقاتیں کیں مظفرآباد سے واپسی پر چوہدری حیدر علی کاشر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سلطان یوتھ فورس کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور انکے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کیا جائیگا سلطان یوتھ فورس پورے آزادکشمیر میں متحد و منظم ہے کارکنوں کی جدوجہد اور انکی کوششوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائیگاانہوں نے کہاکہ سلطان یوتھ فورس کے کارکنوں کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائیگا اورا نکو جائز مقام پر پہنچایا جائیگا انہوں نے کہاکہ سلطان یوتھ فورس کے ہر کارکن کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ہر کارکن کی عزت نفس کو بحال رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویلڈرایسوسی ایشن اور فوٹو اسٹیٹ ایسوسی ایشن بھمبر کاایک مشترکہ اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا
بھمبر(جی پی آئی)ویلڈرایسوسی ایشن اور فوٹو اسٹیٹ ایسوسی ایشن بھمبر کاایک مشترکہ اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ برقیات بھمبرکی طرف سے دن میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر سخت احتجاج کیا گیا اس موقع پر اجلاس سے مقررین نے کہاکہ بجلی کی دن میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے ہمارے کاروبار تباہ کرکے رکھ دیے ہیں ہمارا روز گار بجلی سے وابستہ ہے اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ہمارے گھروں میںنوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی اور اس ساری صورتحال کا باعث محکمہ برقیات ہے انہوں نے کہاکہ اگر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ویلڈنگ اور فوٹو اسٹیٹ کی دوکانیں احتجاجاً غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دینگے اور سارے حالات کی ذمہ داری محکمہ برقیات پر ہو گی اجلاس میں طارق قمر ،وحید اقبال ،محمد بشیر ،محمد عرفان ،یاسین تبسم ،محمد سلیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری کمال سبحانی ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت ممتاز شخصیات نے اظہار تعزیت کیا
بھمبر (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آفیسر چوہدری کمال سبحانی ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوںمیں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فارو ق،وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف ،وزیر مال چوہدری علی شان سونی ،سابق وزیر مرزا محمدشفیق جرال ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف بشیر ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری محمد اسلم شاہین ،سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری محمد فاضل،راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ،چوہدری محمد یوسف درائیاں،چوہدری محمد نسیم ،چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ ،سابق چیئرمین بلدیہ مرزا محمد اجمل جرال ،چوہدری محمد افضل سابق چیئرمین ،ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ محمداظہر ، XENچوہدری منیر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر 1122،ایس ڈی او چوہدری عنصرمحمود ،سب جج مرزا جہانگیر ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری حق نواز ،مال آفیسر چوہدری نزاکت حسین ،تحصیلدار چوہدری سہیل بشیر،DHOڈاکٹر طارق محمود،MSڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ،پرائیویٹ سیکرٹری ویزر بلدیات و دیہی ترقی چوہدری معید ،صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری بار چوہدری جمیل کامران،چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ ،سینئرنائب صدر ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ ،تحصیلدار خالد ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ایوب ،ایس ایچ او راجہ اخترخان ،انسپکٹر مرزاشبیر ،سابق امیدوار اسمبلی راجہ محمدرزاق خان ،چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد علی اختر،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،ناصر شریف بٹ ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی راجہ ظفر اقبال ،تحصیل زکوة چیئرمین چوہدری منیر اللہ ،مسلم لیگ ن تحصیل صدر راجہ اظہر اقبال ،چوہدری عتیق الرحمن برسالوی کے علاوہ مختلف طبقہ ہا افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی پیپلزپارٹی برٹن کے صدر چوہدری محمد یونس بروٹی ،مسلم لیگ ن برطانیہ کے راہنما چوہدری اشرف قادری ،چوہدری غلام مصطفی ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ ن یوتھ کے مرکزی راہنما چوہدری
تصدق ٹیپو،مدثر اقبال بٹ ،صدرڈسٹرکٹ اینڈ ہائی ایسوسی ایشن راجہ عبدالرحمان ،فواد گیلانی ،راجہ نیر رحمان ایڈووکیٹ ،راجہ محمد یاسین ایڈووکیٹ ،راجہ محمد اعظم ایڈووکیٹ ،چوہدری حق نواز گڑھاللیاں ،چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ ،مسلم کانفرنس راہنما چوہدری حضر حیات ،چیف آفیسر چوہدری فیاض احمد ،پرائیویٹ سیکرٹری وزیر سپورٹس راجہ شفیق ،چوہدری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پنجیڑی میں سالانہ نتائج کے سلسلہ میں انتہائی پر رونق اور پر وقار تقریب منعقد ہو ئی
بھمبر (جی پی آئی)گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پنجیڑی میں سالانہ نتائج کے سلسلہ میں انتہائی پر رونق اور پر وقار تقریب منعقد ہو ئی تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت ننھی منھی طلبہ عالیہ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول پیش کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی سیاسی و سماجی راہنما راجہ عامر الرحمان آف سرائے عالمگیر اور مسلم لیگ ن تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال تھے مہمانان گرامی راجہ عامر الرحمان ،راجہ اظہر اقبال ،راجہ محمد عظیم ،راجہ محمد رفیق ،راجہ آصف افتخار اور صدرمعلمہ غزالہ اعظم نے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے تقریب میں طالبات کے والدین اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی راجہ عامر الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین ہمارے معاشرے کا 52فیصد حصہ ہیں جس معاشرے کے اندر خواتین تعلیم یافتہ ہو نگی وہ معاشرے ترقی کی منزلیں طے کرے گا آج بچیاں تعلیم کے میدان میں لڑکوں سے آگے نکل گئی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سرکاری اداروں کو بہتر کریں انکا ماحول بہتر بنائیں سلیبس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن تحصیل بھمبرکے صدر راجہ اظہر اقبال نے کہاکہ آج کی بچی کل کی ماں ہے بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے اگر ماں پڑھی لکھی ہو گی تو پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل پائے گا گورنمنٹ
سکولوں کے اندر ہر طرح کی سہولت میسرہونے کے باوجود بچیوں کی تعداد بہت کم ہے اسکی بنیادی وجہ لوگوں کا پرائیویٹ سکولوں کی طرف رجحان ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ بھی اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں پڑھانا پسند کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں میں تعینات اساتذہ اگر اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں مین لائیں گے تو ہی سرکاری اداروں پر عوام کااعتماد بحال ہو گا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی فرمان ہے کہ جو چیز اپنے لیے پسند کرووہی دوسرے بھائی کیلئے بھی پسند کرو انہوں نے کہاکہ حکومت مزید سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی بجائے پہلے سے قائم شدہ سکولوںکا نظام بہتر کریں اور ان کے چیک اینڈ بیلنس کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاغذت نامزدگی مسترد ہونے پر چوہدری ضیا ء الرحمن ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی
بھمبر (جی پی آئی)بار کونسل آزادجموں وکشمیر کے الیکشن میں کاغذت نامزدگی مسترد ہونے پر چوہدری ضیا ء الرحمن ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہائی کورٹ نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دی آئندہ سماعت12اپریل کو ہو گی تفصیلات کیمطابق آزادجموں وکشمیر بار کونسل کے الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے والے ڈسٹرکٹ بار بھمبر کے سینئر نائب صدر چوہدرین ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ آزادجموں وکشمیر رٹ پٹیشن دائر کردی عدالت العالیہ نے رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے آزادجموںوکشمیر بار کونسل ،ایڈووکیٹ جنرل ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو نوٹس .جاری کرتے ہوئے 12اپریل کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا لہٰذا مزید سماعت 12اپریل کو ہو گی