آزاد کشمیر کی خبریں 06.04.2013

بھمبر میں باولے اور آوارہ کتوں کی بھرمار

بھمبر( جی پی آئی)بھمبرباولے اور آوارہ کتوں کی بھرمار گلی محلوں میں درجنوں آوارہ کتوں کے ٹولے مٹرگشت کرنے لگے راہگیروں اور معصوم بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق بلدیہ بھمبرلمبی تان کر سو گئی عوام علاقہ کاشدید احتجاج آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کامطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں بلدیہ کی غفلت کے باعث سینکڑوں آوارہ کتے سرعام گلیوں ،محلوں اور سڑکوں پر مٹرگشت کرتے نظر آتے ہیں ان آوارہ کتوں میں خونخوار قسم کے کتے موجو دہیں جو گلی محلوں سے گزرنے والے عام لوگوں کے علاوہ سکول جانے والے معصوم بچوں کو کاٹنے کیلئے دوڑتے ہیں اور کئی ایک بچوں پر حملہ آور ہو کر انہیں زخمی بھی کر چکے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں اکیلے آدمی کو دیکھ کر بھی اکثرحملہ آور ہو جاتے ہیں بھمبرکے عوامی اور شہری حلقوں نے بلدیہ بھمبر کی غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرپور میں دن دیہاڑے بھمبردھندڑ کے رہائشی طالبعلم ذیشان احسان کا بس کنڈکٹر اور ڈرائیور کے ہاتھوں قتل
بھمبر(جی پی آئی)میرپور میں دن دیہاڑے بھمبردھندڑ کے رہائشی طالبعلم ذیشان احسان کا بس کنڈکٹر اور ڈرائیور کے ہاتھوں قتل درندگی اور انسانیت کی تذلیل ہے طالبعلم کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت اعوان اور PYOکے مرکزی راہنما عمر ریاض ساگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ایک معمولی جھگڑے کو بنیاد بناکر بس ڈرائیور اور کنڈکٹر نے دن دیہاڑے سرعام بھمبر دھندڑ کے رہائشی طالبعلم ذیشان احسان پر بہیمانہ تشدد کرکے اسے مار ڈالا جو کہ کھلی
دہشے گردی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ میرپور میں موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کیطرف سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی پشت پناہی قابل افسوس ہے اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں اور قتل میں ملوث بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کو کڑی سے کڑی سزا دلا کر عبرت دلائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبیدار ملک محمد یونس کو سپرد خاک کر دیا گیا
بھمبر(جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع بھمبر کے سنیئر نائب صدر ملک لیاقت عزیزاعوان کے ماموں صوبیدار ملک محمد یونس گزشتہ روز سماہنی میں انتقال کر گئے انکی نمازجنازہ سماہنی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی راہنماؤں ،وکلاء ،صحافیوں ،سول سوسائٹی ،عوام علاقہ اور عزیزو اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدرکشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ نے ڈاکٹر محمد اعجازکو کشمیر فریڈم موومنٹ کا ممبر فارن افیئرز کشمیر کمیٹی نامزد کردیاہے
بھمبر(جی پی آئی)صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے ڈاکٹر محمد اعجاز کشمیری کو کشمیر فریڈم موومنٹ کا ممبر فارن افیئرز کشمیر کمیٹی نامزد کردیاہے تفصیلات کیمطابق مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویزبٹ نے فریڈم موومنٹ کے نوجوان راہنما ڈاکٹرمحمد اعجاز کشمیری کو کشمیر فریڈم موومنٹ کے سفارتی شعبہ کے اندر ممبر فارن افیئرز کشمیر کمیٹی نامزد کر دیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ڈاکٹراعجاز کشمیری برطانیہ میں سفارتی شعبہ کے چیئرمین سردار آفتا ب احمد خان کیساتھ ملکر تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی برادری اور عدالت کے اندر بہتر انداز میںپیش کرینگے اور اقوام عالم کی توجہ مسلہ کشمیر پر مبذول کرانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرمیں سفارتی
محاز پر کی جانے والی جدوجہد سے انکار نہیں کیا جا سکتا مقبوضہ کشمیر میں جاری ہندوستانی افواج کی بربریت اور ممتاز حریت پسند راہنما شبیر احمد شاہ سمیت دیگر حریت قیادت کی آئے روز گرفتاری باعث تشویش ہے کشمیریوںکو حق خودارادیت دلانے کیلئے عالمی برادری کی مداخلت انتہائی ضروری ہو چکی ہے اس لیے فارن افیئرز کشمیر کمیٹی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے :چوہدری امتیاز تاج
بھمبر( جی پی آئی)قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا قائد عوام نے ساری زندگی جمہوریت ،ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے جہدوجہد کی پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے ہر دور میں قائد عوام کو فلسفہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری چوہدری امتیازتاج ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن اور عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے جنہوں نے جمہوریت کی مضبوطی ،عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی اور پسے ہوئے طبقات کو معاشی طور بہتر کرنے اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے پاکستان کو 1973کا متفقہ آئین دیکر عوام کو حق نمائندگی دیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام فیصلے عوام کی مرضی اور منشاء کیمطابق ہوں انہوں نے کہاکہ مسلہ کشمیر کا حل قائد عوام کی دلی خواہش تھی اور کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی لیکن زندگی نے وفا نہ کی اگر قائد عوام زندہ ہوتے تو مسلہ کشمیر کب کا حل ہو چکا ہوتا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنان قائد عوام کے فلسفہ اور ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مصروف عمل ہیں پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے ہردور کے اندر قائد عوام کو فلسفہ کو عملی جامعہ پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع بھمبرکا ایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت محمود الحسن ایڈووکیٹ منعقد ہوا
بھمبر(جی پی آئی)کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع بھمبرکا ایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت محمود الحسن ایڈووکیٹ منعقد ہوا اجلاس میں بھمبرکے معروف سیاسی وسماجی راہنما راجہ عطاء المنعم خان اور راجہ عطاء الرحمن سہیل کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کااظہار کیا گیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا گیا اجلاس میں سٹی صدر مشتاق احمد کاشر،احسن لطیف ،ظہیر عباس ٹھاکر ،سلیم ساگر ،ملک شوکت آزاد،رومان رضا،ڈاکٹر طارق شاکرسمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی گرفتاری کی بھرپورمذمت کرتے ہیں:کشمیر فریڈم موومنٹ
بھمبر(جی پی آئی)ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی گرفتاری کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دوہرا معیار ختم کیا جائے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلایا جائے ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے قائدین نے ویڈیولنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں انگلینڈ سے مرکزی نائب صدر کشمیر فریڈم موومنٹ حاجی محمد یاسین ،چوہدری غلام حسین صدرکشمیرفریڈم موومنٹ یوکے ،زاہد حسین کلیال ،محمد جمیل ،محمدیاسر حنیف ،پرویز بٹ ،سردار آفتاب احمدچیئرمین فارن افیئرز کشمیر کمیٹی کشمیر فریڈم موومنٹ ،جرمنی سے جاوید حیات ،دبئی سے سردار گلفراز احمدطاہر ،آزادکشمیر سے مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،چوہدری خالدحسین ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات ،چیف آرگنائزر مظہر بٹ ،چوہدری محمد منشاء وقار سیکرٹری مالیات ،چوہدری محمد افضل ،ڈاکٹرطارق شاکر اور سعودی عرب سے راجہ محمدیونس نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا مقررین نے کہاکہ نام نہاد کنٹرول لائن کا خاتمہ کیے بغیر ہمیں
آزادی حاصل نہیں ہو سکتی کیونکہ دونوں ایک ممالک کی افواج نے کشمیریوں کو تقسیم کیا ہوا ہے آزادکشمیر میں ہماری سیاسی لیڈرشپ کا کردار بھی کٹھ پتلی ہے جبکہ یہ مقبوضہ کشمیر کی حکومت کو کٹھ پتلی کہتے ہیں حریت کانفرنس کا کردار بھی عوامی امنگوں کیمطابق نہیں ہے ریاست جموں وکشمیر 84494مربع میل رقبہ پر محیط ایک ریاست ہے جسے مختلف خطوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور ہر خطے میں سے ہر دوممالک نے اپنے اپنے ایجنٹ خرید رکھے ہیں ہندوستان کا کردار انتہائی گھناؤنا ہے بلکہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری اور بربریت کیلئے سات لاکھ سے زائد فوج تعینات کررکھی ہے اور بے گناہ کشمیریوں کو قید و بند کی اذیت ناک زندگی میں مبتلاء کر رکھا ہے اور حق خودارادیت کی تحریک کو تسلیم کرنے سے ہی انکاری ہے لیکن پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے اور آزادکشمیر میںسیاسی سرگرمیوں پر عوام کو آزادی حاصل ہے لیکن ہمیں اسلام آباد کے حکمرانوں سے گلہ ہے کہ وہ اپنی مرضی کی حکومت ہمارے اوپر مسلط کرکے ہمارے حقوق سلب کررکھے ہیں بجلی ہماری قومی پیداوار ہے لیکن انتہائی مہنگے نرخوں پرہمیں دی جاتی ہے اور لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے تمام سرکاری محکمہ جات کرپشن میں ایک دوسرے سے بہتر کرپشن کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں تعلیم ،صحت ،لوکل گورنمنٹ ،تعمیرات عامہ ،محکمہ مال ،محکمہ برقیات سمیت تمام محکمہ جات مکمل تباہی کا منظرپیش کررہے ہیں رہی سہی کسر پولیس اور انتظامیہ پوری کررہی ہے اور یہ سب کچھ وفاقی حکومت کی آشیر باد سے ہمارے اوپر مسلط حکمرانوں کا کیا دھرہ ہے کیونکہ یہاں کبھی بھی فیئر اینڈ فری الیکشن نہیں ہو ئے ہمیشہ الیکشن انجرڈ اور خرید کیے گئے ہیں آج بھی آذادکشمیر میں ایکٹ 74کے ذریعے تمام اختیارات کشمیر کونسل اور وزیر امور کشمیر کے پاس ہیں تو یہاں پر حکومتوں کو قائم کرنے اور کمزور کرنے کے حربے اختیار کرتا رہتا ہے بہر حال پاکستان اور ہندوستان کا موازنہ کیا جائے تو ہماری جدوجہد کا محور ہندوستان سے آزادی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل برنالہ ضلع بھمبر کے اساتذہ کا ایک اجلاس زیر صدارت ملک محمد ریاض اعوان سینئر سائنس مدرس گورنمنٹ ہائی سکول پتنی منعقدہوا
بھمبر(جی پی آئی)تحصیل برنالہ ضلع بھمبر کے اساتذہ کا ایک اجلاس زیر صدارت ملک محمد ریاض اعوان سینئر سائنس مدرس گورنمنٹ ہائی سکول پتنی منعقدہوا جس میں اساتذہ نے چوہدری عبدالکریم صدرمعلم کو کنٹرولر امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور تعیناتی پر دلی مبارکباد دی گئی شرکاء اجلاس سے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،چوہدری محمد یاسین سینئر وزیر ،وزیر تعلیم سکولز ،چیئر مین تعلیمی بورڈ میرپور کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک ایسے صدرمعلم کو کنٹرولر امتحانات تعینات کیا جس کا ماضی اور حال بے داغ ہے موصوف انتہائی دیانتدار ،بہترین منتظم اور قابل شخصیت کے مالک ہیں انکی تعیناتی سے جہاں آزادکشمیر کے نونہالوں کے مستقبل محفوظ ہو ئے ہیں وہاں دیانتدار اور فرض شناس لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو ئی ہے کہ ترقی کا راز کرپشن نہیں بلکہ دیانتداری اور فرض شناسی میں ہی مضمر ہے خداتعالیٰ سرفرازی اسی کو دیتے ہیں جو صحیح معنوں میں اس کے اہل ہوتا ہے مبارکباد دینے والوں میں فیصل نذیر سینئر مدرس،چوہدری ساجد مدرس،چوہدری محمدریاض ،جاوید مغل مدرس ،محمد سلیمان مدرس ،محمد مشتاق مدرس شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادجموںوکشمیر بار کونسل کے الیکشن کی گہماگہمی عروج پر جوڑ توڑ جاری
بھمبر(جی پی آئی)آزادجموںوکشمیر بار کونسل کے الیکشن کی گہماگہمی عروج پر جوڑ توڑ جاری معروف قانون دان مرزا لئیق عامر ایڈووکیٹ راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار مکمل حمایت کی یقین دہانی تفصیلات کیمطابق آزادجموں وکشمیر بار کونسل کے الیکشن کے دن قریب آتے ہی ڈسٹرکٹ بار بھمبرمیں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی جبکہ وکلاء کی طرف سے جوڑ توڑ کا عمل بھی جاری ہے دریں اثناء بار کونسل کے امیدوار مرزالئیق عامر ایڈووکیٹ نے راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ کے حق میں دستبرداری کااعلان کرتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایاہے جس سے راجہ مظہر اقبال
ایڈووکیٹ کی پوزیشن بہترنظر آرہی ہے۔