بھارت سے 1000 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے لیے غور

Power

Power

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف بھارت سے 1000 میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ نواز شریف حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے بھارت سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی در آمد کرنے کے قلیل المیعاد اور درمیانی مدت کی حکمت عملی پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ بھارت ،ایران اور وسطی ایشائی ریاستوں سے بجلی کی درآمد ممکن ہے۔ اسلام آباد میں عالمی بنک کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ بنک نے بھارت سے بجلی کی درآمد کے حوالے سے فزیبیلیٹی رپورٹ تیار کی ہے اور اگلے دو سال میں بھارت سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی درآمد کی جا سکتی ہے۔

جس میں قابل عمل ہونے کی رپورٹ اور قیمت کی تعین جیسے امور طے پائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان اور نیپال ایک لاکھ میگا واٹ پن بجلی پیدا کر سکتے ہیں جو علاقے میں بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔