کراچی : سائٹ ایریا میں گھر سے خاتون سمیت2 افراد کی لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں گھر سے خاتون سمیت2 افراد کی لاشیں ملی ہیں،ذرائع کے مطابق دونوں لاشیں ھسپتال منتقل کردی گئیں۔

ایس ایس پی سائٹ کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص کی شناخت اے ایس آئی ملک اعجاز کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ہونے والی خاتون کا شوہرفرار ہے۔ قتل کے بعد دونوں کی لاشوں کو جلادیا گیا۔