بھارت کیخلاف اسنوکر سیریز،پاکستان کی ٹیم کا اعلان کل کیا جائیگا

Snooker series

Snooker series

کراچی (جیوڈیسک)بھارت کے خلاف اسنوکرسیریز کیلئے پاکستان کی آٹھ رکنی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا، عالمی چمپئن محمدآصف بھی روایتی حریف کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاک بھارت اسنوکر سیریز 7مارچ سے کراچی میں شروع ہوگی، جس کیلئے پاکستانی ٹیم کل منتخب کی جائے گی۔

قومی ٹیم میں چار جونیئراور چار سینئر کیوئسٹ شامل ہوں گے، پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کل پی بی ایس اے کی اہم میٹنگ ہوگی جس میں بھارت کے خلاف اسنوکر سیریز کا فارمیٹ بھی طے کیا جائے گا،بھارت کی چار رکنی اسنوکر ٹیم 6مارچ کو پاکستان پہنچے گی۔