ملائیشیا موٹو جی پی ٹیسٹ سیشن، جورج لورینزو کی برتری

GP Test Session

GP Test Session

اسپینش بائیک رائیڈر جورج لورینزو نے ملائیشیا موٹو جی پی کے ٹیسٹ سیشن میں تیز ترین رفتار مار کر حریف موٹر سائیکلسٹ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

عالمی چیمپئن موٹر سائیکلسٹ جب ملائیشین ٹریک پر آئے تو مداحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ سی پینگ انٹرنیشنل سرکٹ پر سیزن کی موٹر سائیکل ریس کا ٹیسٹ سیشن ہوا۔ اسپینش رائیڈر نے برتری دکھاتے ہوئے تیزی دکھائی۔

جورج لورینزو نے تیز ترین رائیڈ کا اعزاز پا کر حریف رائیڈرز پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ ان کے ہم وطن ڈینی پڈروسا اعشاریہ دو آٹھ دو سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ انگلینڈ کے کال کروچلو کو تیسری پوزیشن ملی۔