ملائیشیا میں کشتی ڈوب گئی،18افراد ہلاک

Malaysia Boat Drowned

Malaysia Boat Drowned

کوالا لمپور (اصل میڈیا ڈیسک) ملائیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ کشتی میں 50 افراد سوار تھے۔

ملائیشیا کی وزارت صحت کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ تینجنگ بلاؤ کے سمندری علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار کشتی میں 50 غیر قانونی مہاجرین سوار تھے۔ ڈوبنے والے 14 افراد کو بچا لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کشتی خراب موسم کے باعث ڈوبی۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 133 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ تیز ہوائیں اور شدید بارش آپریشن میں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہیں۔