بھارتی آسام: لواحقین کا مقتول مسلمانوں کی تدفین سے انکار

Muslims

Muslims

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کے لواحقین نے احتجاجاً میتوں کو دفنانے سے انکار کر دیا ہے۔ آسام میں ماؤ باغیوں نے انتخابات میں اپنی تنظیم کو ووٹ نہ دینے پر 32 مسلمانوں کو قتل اور سو سے زائد گھر جلادیے تھے۔

مرنے والوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک آسام کے وزیر اعلیٰ ترون گوگی متاثرہ علاقے کا دورہ نہیں کریں گے، تب تک میتیں دفنائی نہیں جائیں گی۔ واقعے کے بعد جمعے سے متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ ضلع چرانگ میں انتظامیہ نے آج کرفیو میں چھ گھنٹے کی نرمی کی ہے۔