بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹرین پٹری سے اترگئی ، 12 افراد ہلاک

Train

Train

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹرین پٹری سے اترگئی ، حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع رائے گڑھ میں سرنگ کے باہر ہوا۔

ٹرین روہا ریلوے اسٹیشن کی طرف جارہی تھی کہ اس کا انجن اور چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہیں۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ حادثہ ٹرین کا کچھ حصہ سرنگ میں پھنسا ہوا ہے۔