بھارت سے بہتر تعلقات عالمی امن کی ضمانت ہیں،چینی وزیر اعظم

India Chinese

India Chinese

نئی دہلی(جیوڈیسک)نئی دہلی میں چینی وزیراعظم لی کی کیانگ نے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ سے ملاقات کی ہے،چینی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ چین کے بہتر تعلقات عالمی امن کی ضمانت ہیں۔ چینی وزیراعظم لی کی کیانگ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے غیرملکی دورے پر بھارت پہنچے ہیں۔

جہاں انہوں نے نئی دلی میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین کے باہمی تعلقات میں بہتری کے بغیر عالمی امن ممکن نہیں ہے۔

دونوں رہنماں نے سرحدی تنازعے کوپرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔چینی وزیراعظم نے بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید سے بھی ملاقات کی،لی کی کیانگ بدھ کے روز پاکستان پہنچیں گے۔اپنے دورہ پاکستان کے اختتام کے بعد وہ سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔