افغانستان : خود کش دھماکے میں 11 افراد ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل(جیوڈیسک)افغانستان میں سرکاری عمارت کے باہر خود کش دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ خود کش حملہ آور نے صوبہ بغلان میں سرکاری عمارت کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

واقعے میں اہم سیاسی رہنما بھی ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہونے والوں میں سیکیورٹی گارڈ اور عام شہری بھی شامل ہیں۔پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے،حملے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔