عراق : دہشت گردوں کے حملے، چوبیس گھنٹوں میں 58 افراد ہلاک

Iraq

Iraq

بغداد(جیوڈیسک)عراق میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں اٹھاون افراد ہلاک ہو گئے۔عراقی دارالحکومت بغداد کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا، دہشت گردوں نے آٹھ مقامات کو نشانہ بنایا۔

دھماکوں میں تئیس افراد ہلاک ہو گئے،بصرہ میں بھی دو کار بم دھماکے ہوئے جس میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ان حملوں میں ایک سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔صوبہ عنبر میں شدت پسندوں نے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس سٹیشن پر حملہ کیا جس میں چوبیس پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔