بھارت میں بائیک ریسنگ ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع

Racing Bike

Racing Bike

ممبئی(جیوڈیسک)بھارت میں بائیک ریسنگ ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع ہو گئیں،رائیڈرز نے ٹریک پر خوب اپنی پھرتیاں دکھائیں۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ریسنگ سرکٹ پر بائیک رائیڈرز اِن ایکشن ہوئے، سپر بائیک ریسنگ کے عالمی مقابلے رواں سال نومبر مین شیڈول ہیں جس کی تیاریوں کے لیے رائیڈرز ابھی سے میدان میں آ گئے ہیں۔

ملک بھر کے ستر بہترین رائیڈرز اِن تیاریوں میں شرکت کریں گے۔ بائیک ریس مقابلے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد بھی سرکٹ پہنچ گئی۔