اعصام اور راجرز نے میامی اوپن مینز ڈبل کا ٹائٹل جیت لیا

Aisam

Aisam

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ اعصام کا یہ اس سال کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔

امریکہ کے شہر میامی میں ہونے والے ایونٹ کے ڈبلز کے فائنل میں اعصام اور راجرز کا سامنا پولینڈ کے فرسٹن برگ اور میٹ کوواسکی سے تھا۔ پاک ڈچ جوڑی نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کرکے پولش جوڑی کو دبا میں لے لیا تھا ۔

اور پہلا سیٹ چھ چار سے جیت لیا۔ پاک ڈچ جوڑی نے دوسرے سیٹ میں پولش جوڑی کو بالکل ہی آٹ کلاس کرتے ہوئے چھ ایک سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔