پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے نئی رینکنگ جاری کر دی

Snooker

Snooker

کراچی (جیوڈیسک)پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے نئی قومی رینکنگ جاری کر دی۔ عالمی چیمپئین محمد آصف قومی اسنوکر چیمپئین شپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پہلی سے انیسویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

کراچی رواں ماہ ہونیوالی قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئین محمد آصف پہلے ہی راونڈ میں باہر ہو گئے تھے جس کے بعد عالمی چیمپئین نئی قومی اسنوکر رینکنگ میں پہلی سے انیسویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

نئے قومی اسنوکر چیمپئین حمزہ اکبر قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد رینکنگ میں اکیسویں سے پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ عمران شہزاد دوسرے اور محمد سجاد تیسرے نمبر پر ہیں۔