سری لنکا اور بنگلہ دیش کل ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل

Sri Lanka

Sri Lanka

سری لنکا (جیوڈیسک)سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل پالی کلے میں کھیلا جائے گا۔ میچ میں شکست سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم کردے گی۔

ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پالی کلے میں ہوگا۔ ٹیسٹ میں سری لنکا نے میدان مارا تھا۔ ون ڈے سیریز ایک ایک میچ سے برابر رہی تھی۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سری لنکا کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ شکست سری لنکا کو ویسٹ انڈیز کی جگہ آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر دھکیل دے گی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہے۔

میچ میں ناکامی بنگلہ دیش سء بنگلہ دیش کی رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پانچ نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دنیش چندی مل پہلی بار ٹیم کی قیادت کریں گے۔