بھارت میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ بچوں کو کورونا نے یتیم بنا ڈالا

India Children Corona

India Children Corona

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہندوستان میں اس وبا کی وجہ سے تقریباً ڈیڑہ لاکھ بچے اپنے والدین سے محروم ہو گئے ہیں۔

ملکی پریس میں شائع والی خبروں کے مطابق، بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے انڈین نیشنل کمیشن نے کووڈ-19 کی وبا میں یتیم بچوں کا ڈیٹا عوام کے ساتھ شیئر کیا۔

اعداد و شمار میں دیکھا گیا کہ بھارت میں جہاں 4 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ اموات دیکھنے میں آئی ہیں، یکم اپریل 2020 سے اب تک 1 لاکھ 47 ہزار 492 بچے اپنی ماں یا باپ کو کھو چکے ہیں اور بعض دونوں کو۔۔

یہ ریکارڈ کیا گیا کہ والدین سے محروم ہونے والے بچوں میں سے 26 ہزار سے زائد کی عمریں 8 سال سے کم تھیں، ان میں سے تقریباً 60 ہزار کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان تھیں، ان میں سے 22 ہزار 763 کی عمریں 14 سے 15 سال اور ان میں سے 22 ہزار 626 کی عمر 16 تا 18 سال ہے۔

بھارت اس وبا کے سب سے زیادہ واقعات والا دوسرا ملک ہے جہاں 37 ملین 6 لاکھ سے زائد افراد وبا کی زد میں آ چکے ہیں۔