بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، ایک فوجی شہید

Line of Control

Line of Control

راولا کوٹ (جیوڈیسک) بھارت نے پاکستان کے خلاف تمام محاذوں پر جارحیت شروع کر دی ہے۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید اور نائیک محمد خان زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شام کے وقت سیالکوٹ کے قریب ورکنگ بانڈری پر بھی بھارتی بارڈر فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاکستانی فورسز نے موثر جوابی کاروائی کی۔ پاکستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت نے پاکستان کے خلاف تمام محاذ کھول دیئے ہیں۔ ایک طرف آبی جارحیت جاری ہے۔ دریائے چناب پر ایک کے بعد ایک ڈیم بنا کر پاکستان کا پانی روکا جا رہا ہے تو دوسری طرف بھارتی فوج کی طرف سے آئے دن سرحدوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ کبھی سیالکوٹ سیکٹر کبھی شکڑ گڑھ سیکٹر اور کبھی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی جا تی ہے۔

بھارتی سورماں نے آج صبح ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کیا اور کنٹرول لائن پر راولا کوٹ میں نیزہ پیر سیکٹر میں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے سپاہی عاصم اقبال شہید جبکہ نائیک محمد خان شدید زخمی ہو گئے۔ سابق وائس ائر چیف شاہد لطیف کا کہنا ہے کہ بھارت پوری دنیا میں واویلا اور پروپیگنڈہ کر کے خود کو سچا ثابت کرتا ہے۔

بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے کنٹرول لائن پر صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شام کے وقت سیالکوٹ کے قریب ورکنگ بانڈری پربھی بھارتی بارڈر فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس پرپاکستانی فورسز نے موثر جوابی کاروائی کی۔ بھارتی فوج کی اس فائرنگ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔