کراچی : بھتہ وصولی کیلئے ایک لاکھ موبائل سم استعمال ہو رہی ہیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بھتہ طلب کرنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد سم کارڈ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ انسداد بھتہ سیل نے موبائل فون سموں کا ڈیٹا مرتب کر لیا۔ بھتہ خوری کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کے لیے انسداد بھتہ سیل سرگرم ہو گیا جس نے بھتے کی دھمکیوں کیلئے استعمال ہونے والی موبائل سمز کا ڈیٹا حساس ادارے کی مدد سے تیار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھتہ وصولی کے لیے ایک لاکھ سے زائد سم استعمال کی جا رہی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر غلط کوائف دے کر حاصل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق بھتے لینے کے لیے ستر فیصد کالز، لیاری، ملیر، منگھو پیر، گارڈن اور سرجانی ٹان سے کی جاتی ہیں۔ بھتہ وصولی میں استعمال ہونے والی سموں کو بلاک کرنے کے لیے پی ٹی اے سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔