بھارت میں کورونا کی تیسری لہر اکتوبر تک ممکن، ماہرین

India Coronavirus

India Coronavirus

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) خبر رساں ادارے روئٹرز نے بھارتی طبی ماہرین کے ذرائع سے لکھا ہے کہ اس ملک کو اکتوبر تک کورونا کی تیسری لہر کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ایجنسی نے تین تا سترہ جون ایک سروے کروایا، جس میں بھارت کے چالیس ماہرین سے ان کی رائے جانی گئی۔

ان کے مطابق گو کہ مستقبل قریب میں کسی نئی ممکنہ لہر سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے گا مگر یہ پھر بھی محکمہ صحت کے لیے ایک چیلنج ثابت ہو گی۔

امریکا کے بعد بھارت اس وبا سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

وہاں متاثرین کی تعداد قریب تیس ملین ہے اور تین لاکھ تیراسی ہزار افراد اس مہلک مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔