بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ

India Coronavirus

India Coronavirus

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 44,230 نئے کیسز کا اندراج ہوا، جو پچھلے تین ہفتوں کے دوران ایک ہی دن میں سامنے آنے والے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

طبی حکام اکتوبر تک اس وبا کی تیسری لہر کا انتباہ جاری کر چکے ہیں۔

حکام نے نئے انفیکشنز کو روکنے یا محدود رکھنے کے لیے زیادہ موثر ویکسینیشن مہم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 31.57 ملین ہے جبکہ 423,217 افراد اب تک اس وائرس کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔