اگر بھارت کو ہرا دیا تو پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی امید ہے، ظہیر عباس

Zaheer Abbas

Zaheer Abbas

ملتان (جیوڈیسک) ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے سیریز ہارنے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اگر بھارت کو ہرا دیا تو پاکستانی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی قوی امید ہے۔

ملتان کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ساﺅتھ افریقہ عالمی کپ کی فیورٹ ہیں تاہم پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھی مضبوط ہیں۔