بھارت میں فیشن شو، غیر ملکی ماڈلز کی ریمپ پر واک

India fashion shows

India fashion shows

بھارت(جیوڈیسک) بھارتی شہر گوہاٹی میں ہونیوالے رنگا رنگ فیشن شو میں طلبا کے نت نئے ملبوسات نے شائقین کے دل موہ لئے، فیشن شو میں غیر ملکی ماڈلزنے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔بھارتی ریاست آسام کیشہر گوہاٹی میں ہونے والا فیشن شو پانچ روز تک جاری رہے گا۔

فیشن شو میں طلبا نے مقامی ثقافت اور عالمی رجحانات سے سجے نت نئے ملبوسات کو نمائش کیلئے پیش کیا جنہیں شائقین نے خوب پسند کیا۔ ماڈلز نے دیدہ زیب رنگوں کیریشمی ملبوسات کیساتھ ریمپ پر واک کی۔ پولینڈ، روس اور جمہوریہ چیک کی ماڈلز نے بھی ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ تقریب میں مقامی ہنرمندوں کی تیار کردہ اشیا بھی فروخت کیلئے پیش کی گئیں۔