میلان فیشن ویک میں عروسی ملبوسات کی نمائش

Milan Fashion Week

Milan Fashion Week

میلان(جیوڈیسک)میلان فیشن ویک میں ماڈلز نے ریمپ پر عروسی ملبوسات پہن کر کیٹ واک کر کے حاضرین کے دل موہ لیے۔ملبوسات میں شوخ رنگوں کا خوبصورتی سے استعمال کیا گیا تھا۔ملبوسات کی ڈیزائننگ میں رنگوں کے استعمال اور ستاروں ، موتیوں کی چمک دمک نے ریمپ کو بھی جگمگا دیا۔

خوبصورت شوز،بیگ اور جیولری نے ماڈلز کے حسن کو مزید چار چاند لگا دیئے۔ فیشن ڈیزائنرز کا کہنا تھا کہ یہ ملبوسات ان خواتین کے لیے تیار کیے گئے ہیں جنھیں چمک دمک سے لگاو ہے۔