بھارت کا اگنی چھ بلاسٹک میزائل کا تجربہ

India's Missile Test

India’s Missile Test

بھارت(جیوڈیسک) نے بین الاقوامی پریشر کے باوجود طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی صلاحیت کے حامل اگنی چھ بلاسٹک میزائل کا تجربہ کر دیا۔

میزائل ایک وقت میں کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ وی جے کمار۔س سے قبل اپریل دو ہزار بارہ میں بھی بھارت نے اگنی پانچ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ اگنی جوہری صلاحیتوں کا حامل ایک ایسامیزائل ہے جو بیجنگ اور مشرقی یورپ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اس طرح کی میزائل ٹیکنالوجی کے حصول سے بھارت ایشا میں ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر سامنے آرہاہے۔ میزائل ٹیکنالوجی کا یہ حصول بھارت کا خودساختہ ہے۔

اس ٹیکنالوجی سے بھارت کے ہمسایہ ممالک کو شدید خطرات لاحق ہیں جن میں چین اور پاکستان سر فہرست ہیں۔ اس سیقبل طویل اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل کی ٹیکنالوجی چین ، فرانس ، سوویت یونین ، برطانیہ امریکا اور اسرائیل کے پاس تھی۔