امریکا میں ڈرون کورٹ پر بحث طول پکڑ گئی

Obama

Obama

امریکا(جیوڈیسک) میں ڈرون حملوں کی منظوری کے لئے خصوصی عدالت کے قیام پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔ ڈرون کورٹ بنانے کی تجویز امریکی سینٹ کے ارکان کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے کئی ارکان ڈرون کورٹ بنانے کے حق میں ہیں۔ ان ارکان کا کہنا ہیکہ ڈرون حملوں سے پہلے ڈرون کورٹ سے منظوری لی جائے۔ ڈرون حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے جاتے ہیں اس لئے ان کے اثرات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ سی آئی اے کے نامزد سربراہ جان برینن نے سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی میں پیشی کے موقع پر کہا کہ ڈرون کورٹ بنانے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

ان تجاویز پر بات چیت توکی جا سکتی ہے لیکن عدالت کا فوری قیام فی الحال ممکن نظر نہیں آتا۔ وائٹ ہاس کے ذرائع کہتے ہیں کہ ڈرون کورٹ کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم مستقبل قریب میں ایسی کسی عدالت کے قیام کا امکان نہیں۔