بھارت کا فوجی ہیلی کاپٹر دوران پرواز گر کر تباہ

Helicopter

Helicopter

بھارت(جیوڈیسک)کا فوجی ہیلی کاپٹر دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔نئی دہلی بھارت کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر مینٹیننس آپریشنز کے دوران سیاچن میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم دونوں پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوجی ذرائع نے بتایا کہ ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر دیر یو آرمی ایوی ایشن سکواڈرن کے دو پائلٹوں سمیت معمول کے مینٹیننس کے کچھ دیر بعد شمالی گلیشئر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹوں کو معمولی زخم آئے تاہم وہ بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔