بھارت کا پاکستان کے ساتھ اسکواش سیریز کھیلنے سے انکار

Pakistan India

Pakistan India

بھارت(جیوڈٰیسک)بھارت نے پاکستان کے ساتھ اسکواش سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارت نے پاکستان کے ساتھ سکواش سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے سیریز کھیلنے کے لئے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائر وائس مارشل رضی نواب نے اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھارت نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ سیریز کھیلنے کیلئے رضا مندی کا اظہار کیا تھا تاہم بھارتی حکومت نے اس سیریز کی اجازت نہیں دی۔

رضی نواب کا کہنا تھا کہ سکواش کی عالمی تنظیم پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے سیکورٹی خدشات کے باعث پاکستان کو پچیس ہزار ڈالرز کے انعامی رقم کے ٹورنامنٹس کی میزبانی دینے سے معذرت کر لی ہے جبکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان نہ جانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں ۔